• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کو ماڈل سٹی بنائیں گے،ظاہرشاہ طورو

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردان شہر کو ایک جدید اور ماڈل سٹی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری تقاضے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا، جس میں مردان سٹی اور شیخ ملتون ٹاؤن کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں مختلف تفریحی، کمرشل اور کھیلوں کی سہولیات سمیت شہری بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔
پشاور سے مزید