پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں مختلف واقعات کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے ٗرہزنی کی دو وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔شاہد خان ولد جہانگیر خان سکنہ گڑھی تاج محمد ابدرہ نے تھانہ ٹائون پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بھائی ممریز نے کمرے میں موجود اپنے بھائی واحد خان کو کمرے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیااورفرا رہوگیا ٗمدعی کے مطابق اس کا ملزم بھائی آئس کا نشہ کرتا ہے ادھر تھانہ بڈھ بیر کی حدود احمد خیل میں نامعلوم افراد نے شمشاد خان کو گھر کے ساتھ اپنے ڈیرے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقتول کے بیٹے ابوبکر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ انقلاب کی حدود پھندو روڈ پر باڑہ پل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عبداللہ ولد امیر نواز خان سکنہ ہزار خوانی زخمی ہو گیا اوراس کے ساتھ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس کے آنے پر فائرنگ کرنے والے افراد فرا ر ہو گئے ۔سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد الیاس دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ ہشت نگری میں ڈیوٹی پر مامورٹریفک پولیس اہلکار اچانک زمین پر گرپڑا لوگو ں سے ہسپتال پہنچایا تو ڈاکٹرو ں نے بتایا کہ بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔فقیر آباد دلہ زاک روڈ پر مسلح رہزن نے موبائل شاپ میں گھس کر موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ شرقی کی حدود میں سٹیٹ بینک کے سامنے مسلح رہزنوں نے بی ایس کے طالب علم وقاص سعید ولد سعید سے آئی فون موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں ۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گل آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 37سالہ سلیم ولد عبدالمجید سکنہ شاہین مسلم ٹائون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔تھانہ پھندو کی حدود چیئر مین دفتر میں سترہ سالہ حسن ولد حکم خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا بتایا جارہاہے کہ اسے گھر کے اندر بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔