• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ریونیو دربار لگا لیا

پشاور(لیڈی رپورٹر )پشاور میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ریونیو دربار منعقد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی اور انتظامی افسران سمیت تحصیلداران ،نائب تحصیلداران، گرداوران، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی۔دربار میں بیشتر درخواستوں پر موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے حل کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ عوام نے اپنے ریو نیو کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کی شکایات پر مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کی سرمد سلیم کا اس موقع پر کینا تھا کہ ریونیو دربار لگانے کا مقصد عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر فوری حل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیحات میں ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ریونیو دربار کے اختتام پر ریونیو اور انسدادِ پولیو مہمات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریونیو سٹاف کو ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی پر پٹواری محمد بلال کو موٹرسائیکل کا انعام دیا گیا۔
پشاور سے مزید