پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثمر ہارون بلور کے شوہر ہارون بشیر بلور شہید کی برسی آج منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں اے این پی کے مرکزی قائد ایمل ولی خان نے ثمر بلور کی لیگ ن میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں سے اپیل کی کہ حوصلہ نہ ہاریںکیونکہ ایک راستہ بند ہو تو قدرت کئی نئے در وا کرتی ہے، بہت جلد پشاور کے حوالے سے خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ شہید ہارون احمد بلور کی برسی آج صبح 11 بجے ان کی قبر پر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی اور تمام کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی، واضح رہے کہ ہارون بلور2018کے عام انتخابات سے قبل 10جولائی کو انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ میں شہید ہوئے تھے۔