پشاور (سٹاف رپورٹر )صوبائی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین امتیاز خان ادیزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشاور میں مدارس کو فنڈز کی ادائیگی جلد کر دی جائے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز چیف کوارڈینیٹرتحریک انصاف بیراحمدقریشی سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص ضلع پشاور میں جاری محکمہ زکوٰۃ کے مختلف پروگراموں، فنڈز کی بروقت ترسیل، غریب و نادار عوام کیلئے سہارا بننا جس میں مختلف فلاحی پروگرامز جن میں جہیز فنڈ، بیوہ کارڈ، یتیم کارڈ، تعلیم کارڈ، دینی مدارس فنڈ و علاج کے فنڈ کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پر صوبائی زکوٰۃ چیئرمین امتیازخان نے یقین دہانی کرائی کہ قائد عمران خان کے ویژن پر عمل پیرارہیں گے۔