• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرگل روڈ پر نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ، علاقے میں خوف وہراس

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے عمرگل روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کے علاقے عمر گل روڈ شہید آبادمیں خزان گل نامی شخص کے گھر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،دھماکے سے علاقہ لرڑ اٹھا تھا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواالبتہ دیوار اور گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ بتایاجارہا ہے کہ مدعی کباڑ کا کاروبار کرتا ہے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس نفری بی ڈی یو کے ہمراہ پہنچ گئی تھی اور انہوں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید