• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈزتقریب 22 جولائی کو پشاور میں ہوگی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈزتقریب 22 جولائی کو پشاور میں ہوگی جس میں خیبر پختونخوا کے موجودہ کھلاڑیوں، جنہوں نے عالمی سطح پرکامیابیاں حاصل کی ہیں ، کو ایوارڈز سے نوازاجائے گا‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں خیبر پختونخوا انڈر21 گیمز اور قائداعظم گیمز زمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو سکالر شپس بھی دیئے جائیں گے جن کا اعلان پہلے ہی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ہیروز ایوارڈز کا مقصد خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
پشاور سے مزید