• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پختونستان پارٹی کامہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحر یک کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر )متحدہ پختونستان پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو مسترد کرتے ہوئے صوبے بھر میں بھرپور انقلابی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ پختونستان پارٹی کے چیئرمین خان بابا نے کہا کہ خیبر پختون خوا وہ صوبہ ہے جو ایک طرف معدنیات سے مالا مال ہے تو دوسری طرف بجلی کی پیداوار میں اپنا دوسرا ثانی نہیں رکھتا اور ہمارا صوبہ بجلی پیدا کرتا ہے اور ہمارے صوبے پر ہی ملک کے دیگر حصوں سے سینکڑوں گنا زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور بجلی بھی مہنگی فروخت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے تو ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو 10 روپے یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور کمرشل یونٹ بھی 10 روپے کیا جائے۔
پشاور سے مزید