• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، بڑھتے جرائم ،پشاور اور مردان میں امن وامان پر رپورٹ طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پشاور اور مردان ڈویژن میں امن وامان کی ابتر صورت حال اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف دائر درخواست پر پولیس سے 14دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے قرار دیا ہے کہ پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے عوام کا پولیس پر اعتماد اٹھ رہا ہے پولیس اہلکاروں کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کریں، اور پبلک ریلیشن اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں آگاہی دیں اس حوالے سے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں بنچ نے عدالت کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے علم میں آیا ہے کہ ضلع مہمند کے علاقے پڑانگ غار میں آئس کھلے عام تیار اور فروخت کی جاتی ہے جو انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس سے نوجوان ذیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے، اور کتنے ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں اس کی تفصیلات فراہم کی جائے۔
پشاور سے مزید