• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہداء پولیس اِمسال بھی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

پشاور(جنگ نیوز)یومِ شہداء کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 15 جولائی سے ہوگا، اور یہ سرگرمیاں صوبائی دالحکومت کے علاوہ ضلع کی سطح پر منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات میں شہداء کے اہل خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر شہداء کیمپ قائم کیے جائیں گے، جہاں شہداء کی تصاویر، سوانحی خاکے اور دستیاب ویڈیوز/ ڈاکومنٹریز کو عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔شہروں کے نمایاں مقامات پر بل بورڈز اور بینرز نصب کیے جائیں گے جن پر ہمارے عظیم شہداء کے نام اور تصاویر شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کالج ہنگو اور دیگر پولیس ٹریننگ اسکولز میں تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ ہر ضلع کی پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے، جن میں ہر رینک کے افسران شرکت کر کے اس عہد کی تجدید کریں گے کہ وطن کے تحفظ کے لیے اور اس چمن کی آبیاری کے لیے ہم خون دینے والوں کی صف میں ہمیشہ اول ہوں گے۔
پشاور سے مزید