• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، پاسداران انقلاب کی خلیج میں پہلے ڈرون بردار جہاز کی نقاب کشائی

تہران (اے ایف پی)ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون بردار بحری جہاز کی نقاب کشائی کی،یہ بحری جہاز ڈرون اور ہیلی کاپٹروں لے جانے کے علاوہ دور مار میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گارڈز نیول کمانڈر علی رضا تنگسیری نے نقاب کشائی کی تقریب کے دوران کہا کہ بہمن باغیری نامی کیریئرایک تجارتی بحری جہاز ہے، جسے گزشتہ ڈھائی سال میں ڈرون کیریئر کے طور پر دوبارہ استعمال میں لایا گیا۔علی رضا تنگسیری نے اسے اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے بڑے بحری فوجی منصوبے کے طور پر بیان کیا ، یہ کیریئر ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کو لے جانے کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید