• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی، ذیلی اداروں کیلئے پونے تین ارب کا نان ڈویلپمنٹ بجٹ جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ڈیڑھ درجن ذیلی اداروں کو موجودہ مالی سال کےتیسرے کوارٹر کی تنخواہوں و دیگر اخراجات کیلئے نان ڈویلپمنٹ بجٹ سے پونے تین ارب روپے کی رقم جاری کر دی ہے ،وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کا اربوں روپے کا نان ڈویلپمنٹ کا بجٹ ہے ، جو سالانہ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے ہوتا ہے ، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن نے مالی سال 2024-25کے تیسرے کوارٹر جنوری تا مارچ کیلئے 2ارب 70کروڑ روپے کی رقم تمام اداروں کیلئے ان کے حصہ کے مطابق ریلیز کر دی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید