اسلام آباد (عاطف شیرازی )پاکستانی مہمان نوازی کے ٹک ٹاک پرچرچے ہونے لگے ہیں۔عالمی ٹک ٹاکرز 38 سالہ امریکی خاتون اونیجا رابسن سے پاکستانیوں کی محبت اور حکومت کی رواداری اور حسن سلوک دیکھ کر انتہائی متاثر نظر آرہے ہیں،اس حوالے سے سماجی رابطہ کی سائیٹ پر بین الاقوامی ٹک ٹاکرز بھی دلچسپ ویڈیوز اور تبصروں کے ساتھ میدان میں سامنے آئے ہیں۔ٹک ٹاکر بیلنکو روز کا کہنا ہے کہ میں اونیجا کی شکر گذار ہوں جس نے مجھے پاکستانی کلچر سے متعارف کرایا جہاں کے لوگ بہت خوبصورت اور پیار کرنے والے ہیں۔