• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی ذیلی اداروں کو رواں ماہ ریسرچ بجٹ ملنے کا امکان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں کو رواں ماہ ریسرچ بجٹ ملنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ، وزارت کے ذرائع کے مطابق ریسرچ بجٹ کی ایک میٹنگ ہو چکی ہے جس میں تمام ادارے نہیں آئے جبکہ بعض ادارے اپنا کام بھی پورا نہیں کر کے لائے ،جس پر اب جلد دوبارہ میٹنگ ہونی ہے جو آئندہ ہفتہ کے دوران متوقع ہے ، ان اداروں کو اپنا کام یعنی مکمل تیاری کر کے آئندہ میٹنگ میں آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ اگلی میٹنگ میں بحث سمیٹی جائے اور ان کے کام کے مطابق انہیں ریسرچ بجٹ جاری کیا جائے ۔
ملک بھر سے سے مزید