• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاشا و پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نیٹ ورکنگ ڈنر کل ریاض میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن ( پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے جو ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گاجس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا جسےحکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ سجاد مصطفیٰ سید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی بزنس فورم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز انڈسٹری اور عمودی شعبہ جات کے لیے اس سال کا سب سے بڑا تجارتی، نیٹ ورکنگ اور ثقافتی ایونٹ ہونے جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید