کراچی( افضل ندیم ڈوگر )برطانیہ، روس اور آذربائیجان کے تعلیمی ویزوں پر طلبہ سمیت مختلف ملکوں کے 33مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا جن میں 20عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔ امیگرشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے ایک روز میں مزید 33 مسافر آف لوڈ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ اور بزنس ویزا کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ برطانیہ، روس، آذربائیجان جاتے ہوئے اسٹڈی ویزوں کے مسافر 3 طلبہ کو پروازوں سے اتارا گیا۔ کراچی سے امارات، ترکیہ، ایران عمان اور بحرین کے وزٹ ویزا کے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔