کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم ِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک ایسا سلگتا ہوا مسئلہ ہے، جسے حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں پاکستان کی اساتذہ اور طلبہ پوری دنیا کی توجہ اس پر مبذول کروانا چاہتے ہیں جنگیں چاہے جتنی طویل ہوجائیں لیکن ان کا حل مذاکرات اتفاق رائے ہی ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کی وویمن ونگ کی چیئرپرسن اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع، انچارج کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی و ڈین سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل، مشیر امور طلبہ مرشد رضا پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سہیل عابدی، حمید میمن یونین کمیٹی گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین خضر باقی و دیگر نے وفاقی جامعہ اردو کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔