• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی ہتھکنڈے حکومت کے عوامی ریلیف اقدامات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، شیخ امتیاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیورو کریسی ہتھکنڈے حکومت کے عوامی ریلیف اقدامات کو سبوتاژ کر رہے ہیں یہ بات پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ گودام اور لاجسٹکس سیکٹر کو صنعتی درجہ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر ہے بھی معیشت کی بہتری میں بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ اس اہم فیصلے کی منظور ی کے باوجود بیوروکریسی اس پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے جس سے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مایوسی اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے اس کی روشنی میںای سی سی کو ہدایات پر عمل درآمد کے لیے جاری مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر فیصلے کو منظور کرنا پڑا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی وجہ سے کولڈ اسٹوریج انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود نیپرا اور واپڈا لائسنس فراہم کرنے کے لئے ہیلے بہانے کر رہے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید