اسلام آباد( طاہر خلیل ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے قائمہ کمیٹی کو نئے مالی سال کی بجٹ سفارشات پر بریفنگ دی اور کہا کہ پچھلے40 سال کا آڈٹ کریں بلوچستان کا فند کہاں استعمال ہوا ماہرنگ بلوچ سرکاری اسکالرشپ پر ڈاکٹر بنی ،22 دن کا دھرنا دیا، فنڈ کہاں سے آئے؟ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ آئی سی سی بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران سکرین بند ہو گئی تھی وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے چالیس سال کا آڈٹ کریں کہ بلوچستان کا فنڈ کہاں استعمال ہواہمیں اسی بیانیہ کو درست کرنا وہاں کے عوام تک پہنچانا ہے،ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ گورنمنٹ کے پیسے،سکالر شپ پر ڈاکٹر بنی وہ بائیس دن کا دھرنا کرتی فنڈنگ کہاں سے آئی یہ بھی پتہ ہونا چاہیے،چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور حکام نے قائمہ کمیٹی کو نئے مالی سال کی بجٹ سفارشات پر بریفنگ دی۔