اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، عدالتی جائزہ لیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے فیصلے تک اسے معطل کیا جائے۔