• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کی خامیاں، وفاق نے ٹیم تشکیل دیدی

سکردو( نثار عباس نامہ نگار ) وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان میں تعلیمی نظام کی خامیوں کی تشخیص کے لئے ماہرین تعلیم کی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو پیر کے روز سے صوبائی محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ساتھ کام شروع کرے گی۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی کی درخواست پر ملکی سطح کے ماہرین تعلیم کی ٹیم تشکیل دی ہے، جو تعلیمی نظام کی خامیوں کی تشخیص کے بعد سفارشات تیار کریں گی، وفاقی سطح پر تشکیل دی گی اس ٹیم میں اساتذہ، مضامین کے ماہرین اور خامیوں کی تشخیص اور اساتذہ کی تربیت کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین تعلیم محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں رائج تعلیمی نظام ، تربیت اور تشخیص میں مدد کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید