• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کیلئے گوربا چوف بننے جارہے ہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لئے گوربا چوف بننے جارہے ہیں ،امریکی صدر اپنے منشور کے مطابق دنیا میں امن قائم کرنے کے بجائے نئی عالمی جنگ کی تیاری نہ کریں، غزہ کے عوام کی منتقلی کی دھمکی غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک بات ہے، غزہ کے عوام اور ان کے ملک فلسطین کو تسلیم کر کے ہی مشرق وسطیٰ میں حقیقی قیام امن کو پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف کسی بھی عمل کا دنیا بھر میں شدید ردعمل آئے گا جسے روکنا امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بس کی بات نہیں ہوگی، سلامتی کونسل کے پانچ میں چار ممالک کا رویہ مثبت اور خوش آئند ہے۔
ملک بھر سے سے مزید