کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے فور منصوبےپر حکم امتناع ختم کرتےہوئے کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ تھوڑی سی زمین کیلئے عوامی اہمیت کے حامل منصوبے کو نہیں روکا جاسکتا۔ عدالت نے مولا بخش سمیت دیگر کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے فور منصوبے کیلئے کام کی اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ میں کے فور کے منصوبے کے راستے میں آنے والی زمین سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر ولید خانزادہ نے ریمارکس دیئے کہ حکم امتناع کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔