• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ ملازمین کو استعفے کی ٹرمپ کی ڈیڈ لائن، امریکی عدالت نے 10 فروری تک عملدرآمد رکوادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے 20لاکھ وفاقی ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ڈیڈ لائن بڑھادی ہے ، بوسٹن میں وفاقی جج نے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد 10فروری یعنی پیر کے روز تک روک دیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو ’گولڈن ہینڈ شیک‘ کی پیشکش قبول کرنے کی میعاد 6 فروری کو رات 12 بجے ختم ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس کے بدلے میں انہیں 8 ماہ کی تنخواہ و ر دیگر مراعات دی جائیں گی۔وائٹ ہائوس نے دعویٰ کیا ہے کہ 4لاکھ ملازمین نے ان کی پیشکش قبول کرلی ہے ۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے جو ملازمین ان کی پیشکش قبول نہیں کریں گے انہیں پھر بھی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید