• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ الیکشن، پیرپگارا کی ہدایت پر کل یوم سیاہ منایا جائیگا، سردار رحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 8فروری کو ہونیوالے انتخابات جعلی اور فراڈ تھے جس میں جی ڈی اے کا مینڈیٹ چُرایا گیا تھا، اس حوالےسے جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے 8 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلب کے سامنے بھر پور مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ اور تمام ونگز کے عہدیداران و کارکن فارم 47 والی جعلی حکومت، دریائے سندھ پر نئے کینال ، آئین میں 26 ویں ترامیم ، پیکا قوانین نافذ کرنے ، ہوشربا مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب صورتحال سامنا کرنا پڑ رہا ہے، 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس سلسلے میں کراچی کے 7 اضلاع سميت سندھ بھر کے ضلعیہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی پر امن مظاہرے کیے جائینگے اور کارکنان ہاتوں میں سیاہ جھنڈے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید