• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر موت بانٹ رہے ہیں، سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موو منٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمدنے کہاہے کہ دن میں پابندی کے اوقات میں شہرمیں بےلگام آزادانہ دوڑتے ڈمپر ز واٹر ڑینکرز کھلے عام یومیہ طور پر شہریوں کو مو ت بانٹ رہے ہیں ، حکومت سند ھ اور پولیس مجرمانہ خاموشی المیہ ہے، گزشتہ35 روز میں تیز رفتا ڈمپرزا ور ٹینکرز کی ٹکر متعدد لوگ اپنی جان سے چلے گئے ہیں، گزشتہ روز بھی راشد منہاس روڈ پر ملینئیم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ،حادثات کے ذمہ دار ڈمپرزا ور ٹینکرزڈرائیورزکا تعلق افغانستان سےہے ،جنھیں پولیس تحفظ دیتی ہے، جب تک شہرمیں مقامی انتظامیہ نہیں ہو گی یہ سلسلہ جاری رہے گا ،میں حکومت سے مطالبہ کر تاہوں کہ حادثات کے ذمہ داروں کوکیفر کردار پہنچاکر جانی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید