• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پیکا ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزارانیس منصوری، غلام سرور راجپوت، فواد محمود راجپوت اور اعظم رزاق نے حکومت پاکستان کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیارکیاگیاہے کہ پری وینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 (پیکا) میں کی گئی حالیہ ترامیم کی شق 3 اور 5 پر شدید تحفظات ہیں۔ پیکا میں ترمیم کے ذریعے شق 2 آر اور 26 اے شامل کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید