کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے امریکی قونصل خانے میں درخواست دہندہ کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں کاشف امین نامی ملزم کو کینیڈا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 274/24 درج ہے۔ جس میں ملزم پر کاشف وقار بھٹی کو امریکی وزٹ ویزا کیلئے جعلی دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے۔