• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی تیسری برسی خاموشی سے گزر گئی

اسلام آباد(فاروق اقدس) سابق فوجی صدر اور چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف کی تیسری برسی خاموشی سے گزر گئی، ان کے سوگ کے حوالے سے کوئی تعزیتی اجتماع یا کسی سوگوار کا بیان بھی سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ 2018ء سے امائلائیڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہونے والے پرویز مشرف دبئی کے امریکن ہسپتال میں علاج کے دوران ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ پرویز مشرف 9سال تک پاکستان کےسربراہ رہے لیکن جب 2008ء میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت وجود میں آئی تو مستعفی ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید