کراچی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان شاہ رخ خان کی فٹنس کے مداح نکلے، خود بھی دوبارہ سے جم شروع کرنے کا وعدہ کرلیا، بالی ووڈ خانز سے مشہور تینوں سپر اسٹارز عامر خان ، شاہ رخ خان اور سلمان خان عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ’’لو یاپا‘‘ کے پریمئر میں شرکت ، عامر خان نے فلم کے پریمئر میں شرکت کیلئے شاہ رخ اور سلمان خان سمیت دیگر مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا ۔ فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تاہم تینوں خانز ایک ساتھ تصویر نہ بنا سکے، فلم میں سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور جنید خان کیساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس موقع پر عامر خان اور شاہ رخ خان کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جسمانی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ کتنے اچھے لگ رہے ہیں، عامر خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان انہیں دوبارہ ورزش شروع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں پھر سے جم شروع کر رہا ہوں‘۔ اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایک اچھے میزبان ہونے کے ناطے عامرخان کو تھیٹر کے باہر اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔شاہ رخ کی پنڈال میں آمد پر عامرخان کو سپر اسٹار کو گرمجوشی سے گلے لگاتے اور ان کے فٹ جسم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس خوبصورت تبصرے پر شاہ رخ خان کھلکھلا کر ہنس پڑے، لیکن اس موقع پر تصاویر لینے والوں نے شور مچادیا۔شاہ رخ خان نے عامر خان کے گالوں کا بوسہ بھی لیا۔فوٹوگرافرز نے دونوں سپر اسٹارز سے ایک ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی تو عامر خان نے اپنے فٹ ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےمذاقاََکہا کہ میں ابھی سے جم شروع کررہا ہوں۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے گہرے نیلے رنگ کی شرٹ اور لائٹ بلیو جینز، عامر خان نے پرنٹڈ کرتا اور دھوتی شلوار جبکہ سلمان خان نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی تھی۔بعد ازاں، شاہ رخ خان نے تقریب میں پہنچنے کے بعد جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔