خوبرو نوبیاہتا اداکارہ نیلم منیر نے بھی ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر نیلم منیر نے بتایا ہے کہ آخر کار میں بھی اب ٹک ٹاک پر آ گئی ہوں، اب میں آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں، مجھے بتائیں کہ آپ سب میرے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کس قسم کا مواد دیکھنا پسند کریں گے؟
دوسری جانب اداکارہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بناتے ہی ہزاروں مداح انہیں فالو کرنے لگے ہیں جبکہ اداکارہ فی الحال محض 21 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
نیلم منیر نے تاحال کوئی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ نہیں کی ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کے انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز ہیں جبکہ و صرف 10 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے گزشتہ ماہ ہی شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔