• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بخش طریقے سے انڈے ابالنے کا طریقہ معلوم کرلیا، سائنسدانوں کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سائنسدانون کا خیال ہے کہ انھوں نے انڈے کو ابالنے کا ایک بہترین اور کامل طریقے کا سیکرٹ جان لیا ہے، لیکن اس میں  32 منٹ لگتے ہیں۔ 

محققین کو یقین ہے کہ انڈے کو پکانے کا یہ طریقہ جس میں انڈے کی زردی اور سفیدی الگ ہدف ہوتے ہیں، صحت کےلیے مفید ہے۔ 

اس طریقے کے تحت انڈے کو چولہے پر 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر 2 منٹ تک ابالا جاتا ہے، جس کے بعد چولہے سے اتار کر 2 منٹ تک گرم پانی کے پیالے میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 

اس طریقے کو مجموعی طور پر 32 منٹ تک دھرایا جاتا ہے اسے عمل کو ان لوگوں کےلیے 40 منٹ کیا جاتا ہے جو اسے سخت رکھنا چاہتے ہیں۔ 

اس طریقے میں کافی وقت لگتا ہے جبک عام طور پر انڈہ ابالنے میں 4 سے 7 منٹ اور سخت انڈہ ابالنے کےلیے 12 منٹ درکار ہوتے ہیں۔ 

یونیورسٹی آف نیپلز (اٹلی) کے ایک انجینئر ڈاکٹر ارنیسٹو ڈی مائیو کہتے ہیں کہ مجھے اب اسکے علاوہ انڈہ کھانے کا کوئی اور طریقہ پسند نہیں، میرے خاندان اور دوستوں نے انڈوں کا ذائقہ چکھا اور سب حیران رہ گئے کیونکہ اسک ذائقہ شاندار ہے۔

انھوں نے کہا اس میں کچھ وقت ضرور لگا لیکن یہ اچھا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سخت ابلے ہوئے انڈے کی زردی کی قربانی دینا پڑتی ہے اور نرم ابالنے سے زردی کچی رہ جاتی ہے۔ 

محققین نے دعویٰ کیا کہ یہ طریقہ زیادہ صحت بخش ہے کیونکہ زیادہ حرارت سے غذایت ضائع ہوجاتی ہے۔ 

واضح رہے کہ انڈے اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن بی اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا خزینہ ہوتے ہیں۔ ہر برطانوی شہری اوسطاً سالانہ 200 انڈے کھاتا ہے۔

صحت سے مزید