• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈوں کیساتھ کونسی غذائیں نہیں کھانی چاہئیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی قوت فراہم کرنے والی یہ ایک مکمل غذا ہے مگر اسے چند غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے ورنہ انڈہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق انڈہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،1 انڈے میں7گرام صحت بخش پروٹین اور 5 گرام مثبت چکنائی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ انڈے میں آئرن، کیروٹائی نائیڈز، وٹامن اے، فولک ایسڈ، وٹامن بی فائیو، وٹامن بی 12، فاسفورس، سلینیئم اور کچھ مقدار میں وٹامن ڈی، ای، کے، بی 6، کیلشیم اور زنک بھی موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے انڈوں کا ناشتے میں استعمال کرنے کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، غذائی ماہرین کے مطابق انڈہ کھاتے ہوئے چند غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے ورنہ یہ صحت کے لیے نہایت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

معدے اور جسمانی اعضاء کو نقصان سے بچاؤ کے لیے انڈے کا استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کو ایک بار ذہن میں ضرور دہرا لیں۔

ماہرین انڈے کے سا تھ جن غذاؤں کو ملا کر کھانے سے پرہیز تجویز کرتے ہیں اُن سے متعلق جاننا نہایت ضرور ی ہے۔


براؤن شکر یا چینی کا استعمال

غذائی ماہرین کے مطابق انڈے کے استعمال کے دوران چینی یا شکر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، انڈہ اور چینی ایک ساتھ معدے میں امینو ایسڈز کی افزائش کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں میں ’کلوٹ‘ لوتھرے بن سکتے ہیں۔


سوئے مِلک

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈہ کھاتے ہوئے اگر سوئے ملک کا بھی استعمال کر لیا جائے تو اس کے نتیجے میں انڈے میں موجود پروٹین جذب اور ہضم ہونے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔


چائے، سبز چائے

بہت سے افراد انڈے کے ساتھ چائے کا استعمال کر کے زیادہ محظوظ ہوتے ہیں، انڈے کے استعمال کے دوران یا 30 منٹس بعد تک اگر چائے یا سبز چا ئے پی لی جائے تو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کے استعمال کے کم از کم 30 منٹس بعد چائے یا پھر سبز چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔


انڈہ اور مچھلی کا ایک ساتھ استعمال

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ انڈے اور مچھلی کا ایک ساتھ استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے ورنہ اِن دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں الرجی یا انفیکشن ہو سکتا ہے۔


پنیر اور انڈہ

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈہ اور پنیر ایک ساتھ کھانے کے نتیجے میں  الرجی کی شکایت ہو سکتی ہے اسی لیے اِن دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ کسی بھی غذا یا سینڈوچ میں استعمال نہ کریں۔


کیلا

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈہ کھانے کے بعد کیلا کبھی نہ کھائیں، خصوصاً جم جانے والے افراد انڈے اور کیلے ایک ساتھ کھانے کے عادی ہوتے ہیں، یہ عادت جسم کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

صحت سے مزید