اسلام آباد (ایوب ناصر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ بولتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں اصل چہرہ نہ پہچانا جائےاگر صحافت برباد ہوجائے تو کچھ نہیں بچتا ۔ نیشنل لائبریری میں عالمی نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی علی فرقان کی کتاب ’’نو مئی سے 8فروری تک‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے تقریب سے شاہد خاقان، افضل بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا خواجہ آصف نے کہا کہ ساری دنیا کرپٹ ہوجائے لیکن صحافت ایماندار ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ تمام ادارے برباد ہوجائیں لیکن صحافت آزاد ہو تو سب بہتر ہو جائے گا، اگر صحافت برباد ہوجائے تو کچھ نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی ایک قصیدہ گو بن چکا ہے، ماضی میں بہت بہتر تھا، میڈیا مالکان کو چاہئے کچھ تو اس کاروبار کو حقیقت کے قریب لے کر جائیں۔ 60کی دہائی میں ایک کتاب آدھی پڑھی، پھر امریکا سے منگوا کر مکمل پڑھی۔