ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگرنے دیگر سینئیر افسران کے ہمراہ تھانہ قطب پور کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تھانے کی نئی عمارت جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہے جو پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گی -