ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں انرجی کنزرویشن پالیسی کے تحت ہاسٹلز میں میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس ہوا، صدارت چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے کی،اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ الیکٹریکل ونگ پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک نے شرکاکو میٹرز کی تنصیب اور اس کے فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر آمنہ ہال سے پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ہاجرہ ہال سے پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین، زینب ہال سے پروفیسر ڈاکٹر عذرابتول بخاری، خدیجہ ہال سے ڈاکٹر فرزانہ کوکب، فاطمہ ہال سے ڈاکٹر ریحانہ اقبال اور اُمِ کلثوم ہال سے ڈاکٹر سمیرا رسول، جبکہ حمزہ ہال سے ڈاکٹر قدیر احمد، ایدھی ہال سے ڈاکٹر عمار حیدر زیدی، قاسم ہال سے ڈاکٹر حامد منظور، اور عمر ہال سے ڈاکٹر زاہد شفیق موجود تھے-