• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہاجبکہ کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی02،گوادر10،قلات منفی01، تربت 13،سبی06اورنوکنڈی میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج اتوار کوئٹہ، زیارت، ژوب ،چاغی، نوشکی ، قلات اور خضدار میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید