• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا: نہر کا پانی سرخ کیوں ہوا؟


ارجنٹینا میں ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی نہر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر نہر کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیونس آئرس کے مضافات میں بیشتر صنعتیں کیمیایات کے ذریعے جانوروں کی کھالوں کو چمڑے میں تبدیل کرنے کا کام کرتی ہیں۔

ممکنہ طور پر ٹیکسٹائل ڈائی یا قریبی ڈپو سے کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکنے سے پانی کا رنگ تبدیل ہوسکتا ہے، تاہم مقامی وزارت ماحولیات کے مطابق اصل وجہ نہر کے پانی کے لیے گئے نمونوں کی جانچ کے بعد سامنے آئے گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید