• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا پلان خیالی پلاؤ ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم

سابق اسرائیلی وزیر ِ اعظم ایہود بارک---تصویر بشکریہ اے ایف پی
سابق اسرائیلی وزیر ِ اعظم ایہود بارک---تصویر بشکریہ اے ایف پی 

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود بارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو خیالی پلاؤ قرار دیتے ہوئے اسے ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 1999ء سے 2001ء کے درمیان اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے ایہود بارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے حوالے سے دیے گئے بیان سے متعلق کہا کہ یہ سنجیدہ خیال ہی نہیں لگتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ بیان یا تو صرف سیاسی چال ہے یا شاید یہ بیان محض اسرائیل کی حمایت کے لیے دیا گیا ہے۔

ایہود بارک نے مزید کہا کہ اس بیان کے پیچھے کوئی منصوبہ نظر نہیں آرہا ہے، ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مختلف  عرب ممالک کے لیے انتباہ ہو تاکہ وہ حماس کو اقتدار سے دور کرنے میں  مدد کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید