پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حیسن نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کو مات دے دی۔
ماورا حسین کی 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوبارہ ریلیز پر فلم’صنم تیری قسم‘ نے اپنے پچھلے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ ریلیز کیے جانے پر پہلے دن فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے اور فلم نے باکس آفس پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جبکہ 2016ء میں جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی تو پہلے دن محض 1 کروڑ بھارتی روپے ہی کما سکی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ اس فلم نے آن لائن ایڈوانس بکنگ میں رنبیر کپور کی فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی آن لائن ایڈوانس بکنگ1 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے 168 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کی ایڈوانس بکنگ صرف 40 ہزار رہی۔
یاد رہے کہ 5 فروری 2016ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ رینا رائے کی 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کا ری میک تھی، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی تھی۔
اس فلم میں ماورا حسین نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں لیکن اس کی زندگی تبدیلی تب آئی جب اندر نامی لڑکا اس کی زندگی میں آتا ہے جس کا کردار بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے نے ادا کیا تھا۔