• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے نیٹزاریم کوریڈور سے انخلا کر گئی


اسرائیلی فوج غزہ پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے ملٹری زون نٹزاریم راہداری سے انخلاء کر گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا یہ انخلا اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی ایک شرط تھی، جو قیدیوں کے پانچویں تبادلے کے بعد ہوا ہے۔

 گزشتہ روز یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے پانچویں مرحلے میں حماس کی جانب سے 3 اسرائیلیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر ایک چھاپے کے دوران 8 ماہ کی حاملہ خاتون شہید ہو گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے  اب تک 48 ہزار 189 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 640 زخمی ہوچکے ہیں، تاہم  سرکاری میڈیا آفس کے مطابق شہادتوں کی تعداد کم از کم 61 ہزار 709 تک پہنچ چکی ہے کیونکہ ملبے تلے دبے ہزاروں لاپتہ افراد کو بھی اب مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنالیے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید