• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OIC ، پاکستانی مشن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تصویری نمائش

جدہ (شاہدنعیم) او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مشن نے اتوَر کے روز او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ’’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘‘ کا انعقاد کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایچ ای حسین ابراہیم طحہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر، سفیر یوسف الدوبی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب کھوکھر ، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندے، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے افسران، سفارت کاروں اور جدہ میں سفارتی کور کے حکام، میڈیا کے نمائندوں، کشمیر کمیٹی کے ارکان اور جدہ کے پاکستانی کمیونٹی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔

ملک بھر سے سے مزید