• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے، حماس، اسرائیل نے وفد دوحہ بھیج دیا

کراچی(نیوزڈیسک)حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی "عدم تعمیل" نے اسے تباہ ہونے کے خطرے میں ڈال دیا ہے،اسرائیل نے وفد دوحہ بھیج دیا،حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے ایجنسی فرانس پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جس چیز کو ہم پہلے مرحلے پر عمل درآمد میں تاخیر اور عزم کی کمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں وہ یقینی طور پر معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس صورت حال میں معاہدہ رُک سکتا یا ٹوٹ سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید