صدہ کرم (نمائندہ جنگ) ضلع کرم میں 80 بنکرز مسمار کر دیئے گئے، اس موقع پر شہداء کے ورثا میں چیک تقسیم کر دیئے گئے، مختلف واقعات کے متاثرین کی امداد کیلئے متاثرین کے کوائف جمع کئے جارہے ہیں‘۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں مزید 25بنکرز مسمار کئے گئے ہیں جن کے ساتھ ہی امن معاہدے کے بعد اب تک 80بنکرز مسمار کئے گئے ، بھاری مشینری کے ذریعے بنکرز مسمار کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جاب سے بتایا گیا کہ لوئر کرم کے مزید14شہداء کے ورثا میں دس، دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ اب تک دہشت گردی کے مختلف واقعات شہداء و دیگر متاثرین پر تقریبآ چھ کروڑ کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ مختلف واقعات کے متاثرین کی امداد کے لئے متاثرین کے کوائف جمع کئے جارہے ہیں۔