• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں 20لاکھ مریضوں کابغیر پرچی فیس علاج ہوا،ڈاکٹرالفرید ظفر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "صحت سب کیلئے"کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 2024کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں تقریبا 20لاکھ مریضوں کا بغیر پرچی فیس علاج معالجہ ہوا ، ان اعدادوشمار سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کارکردگی کےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آگاہ کیا،جس میں پروفیسر زصاحبان، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈائریکٹر ایمرجنسی پروفیسر خضر حیات گوندل، ڈائریکٹر ویجیلنس ڈاکٹر عدنان مسعود، ڈاکٹر جعفر حسین شاہ، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عمارہ اختر، ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈاکٹر سلمان شکیل سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔
لاہور سے مزید