• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس شہباز شریف ہسپتال کے مبینہ ناروا رویے پر پی ایم اے کا اظہار مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے اے ایم ایس کے ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ ناروا رویے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی کی سربراہی میں ملاقات کی ،وفد نے مذکورہ اے ایم ایس کے ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ایس کو بتایا کہ اکتوبر 2024ء میں بھی ان کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر ایک ماہ کا وقت مانگا گیا تھا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اب وہ دوبارہ سینئر کنسلٹنٹس سمیت دیگر ڈاکٹروں سے نہایت ہتک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، لہٰذاا فوری ایکشن لیا جائے ، وفد میں ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ ،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر وقار نیازی ،ڈاکٹر میاں خضر ،ڈاکٹر جام سعید،ڈاکٹر منظورسمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔
ملتان سے مزید