پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے جی ٹی روڈ سرار گڑھی مسجد عائشہ صدیقہ مسجد کے زیراہتمام سالانہ تبلیغی نقشبندی و دستار فضیلت اجتماع اور شاہین بازار میںعظمت قرآن و دستار فضیلت پروگرام میں شرکت کیںʼ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے دستاربندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ قرآن بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوجن کے بچوں نے آج قرآن پاک حفظ کرلیا ہے ʼ اپنے بچوں کودینی ماحول میں وابستہ کرنا وقت کی اہم ضروت ہے ʼ اسطرح کے مجالس اولاد کی قبولیت کا ذریعہ ہوتاہے اسطرح کے محافل پر ہمیں فخر ہوناچاہیے جس میں حافظ قرآن بچوں کی دستاربندی کی گئی ہے آج کے ماحول میں بچوں کی دینی طرف راغب کرنے نے پر والدین اوراساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہو ں اس موقع پر میئر پشاو ر حاجی زبیر علی نے قرآن حافظ بچوں کی دستار بند ی کیں اورانکو شیلڈ پیش کئے اس موقع پر مولانا شفیق خلیل ʼ چیئرمین عیسی خان ʼ مولانا اقبال شاہ حید ری ʼ مولانا مسکین شاہ اور مولانا درویش بھی انکے ہمراہ تھے ۔