• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے 26 ویں ائینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانے کی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔خیال رہے گزشتہ سال 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں اور کمیٹی میں مختلف تجاویز پر بحث کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ایک ماہ کی کوششوں کے بعد حکومت آئینی ترمیم میں کامیابی ہوئی تھی، ترامیم کو سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید