کراچی (اسد ابن حسن) حالیہ کشتی ڈوبنے کے حادثات کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے انٹرپول کی ایک اہم میٹنگ پیرس میں جاری ہے۔ میٹنگ میں بین الاقوامی ممالک کے اہم اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ پاکستان سے ایف ائی اے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل جان محمد اور ڈائریکٹر انٹرپول سکندر حیات شامل ہیں۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں سب سے اہم بات چیت انسانی اسمگلنگ کے تدارک، مخصوص ملکوں میں موجود انسانی اسمگلرز کی گرفتاریاں اور ان ممالک میں موجود سیف ہاؤسز پر چھاپے مارنے کا طریقہ کار طریقہ کار کے متعلق بات چیت پیر کو ہوئی۔