لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےپیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کیلئےفیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رانا عظیم کی درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی،عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت و دیگران سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔